عمران خان بھارتی ہائی کمشنر ملاقات : بھارت سمیت تمام ہمسایوں کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہےں،عمران خان

  • سفارتی وفد نے بھارتی وزیراعظم او ر قیادت کا تہنیتی پیغا م پہنچایا ،کامیابی پر مبارکباد دی ، بھارتی ٹیم کے دستخط شدہ ”بلے “ کا تحفہ بھی پیش کیا
  • امید ہے کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی،ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق بھی شریک ہوئے
اسلام آباد:۔نامزد زیر اعظم عمران خان کو بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا بلا تحفے میں پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔نامزد زیر اعظم عمران خان کو بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا بلا تحفے میں پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے سباریہ اور ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے اور عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ بھارتی سفارتی وفد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی او ر بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغا م بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے بھارتی سفارتی وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے تہنیتی پیغام پر بھارتی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ دریں اثنا ء عمران خان سے ملاقات کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی ٹیم کا دستخط شدہ بلا تحفے میں دیا،ملاقات میں عمران خان کو جیت پر مبارکباد دی گئی،عمران خان سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی،عمران خان کو تحفے میں دیے گئے بیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط ہیں۔

Scroll To Top