پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کیا جائے: امریکی ایوان نمائندگان

  • واشنگٹن دباو¿ کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پیکج بند کرانے کی تگ ودو میں مصروف، سولہ رکن کانگریس کاوزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر خرانہ کو خط
  • پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین سے اربوں ڈالر کا قرضہ لے رکھا ہے اور یہ ممالک چین کا قرضہ اتارنے کی سکت نہیں رکھتے، متن

پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کیا جائے

واشنگٹن (مانیٹرنگ) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرنے کی درخواست کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ دباو¿ ڈالنے کے لئے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کے لئے آئی ایم ایف پیکج بند کرانے کی تگ ودو میں لگ گیا۔اس سلسلے میں سولہ رکن کانگریس نے وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر خرانہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین سے اربوں ڈالر کا قرضہ لے رکھا ہے اور یہ ممالک چین کا قرضہ اتارنے کی سکت نہیں رکھتے۔ رکن کانگریس کی جانب سے خط میں کہا گیا آٹھ ٹریلین ڈالر مالیت کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت دیئے گئے قرضوں سے چین ان ممالک کی پالیسوں کو کنٹرول کررہا ہے نیٹ سری لنکا نے بھی حال ہی میں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ا رب ڈالر کا قرضہ لیا ہے جبکہ پاکستان بھی ایک بار پھر آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔

Scroll To Top