الیکشن کمیشن کے تاخیری حربو ں کے باوجود :انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع،قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب

  • نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش ، صدر مملکت کی منظوری ،نو منتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کریں گے، خیبرپختونخواہ اورپنجاب اسمبلیوں کے اجلاس بھی 13 اگست کوہی طلب
  • تحریک انصاف نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورہ ایک دن کے لیے مو¿خر کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ نامزد وزیر عظم عمرن خان 16 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھاسکیں اور اپنی کابینہ تشکیل دے کر جلد از جلد امور سلطنت سنبھالیں اور عوامی توقعات کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکے
اسلام آباد:۔ روسی کے سفیر الیگزی ڈیڈوف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر رہے یں

اسلام آباد:۔ روسی کے سفیر الیگزی ڈیڈوف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر رہے یں

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی۔عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کےلئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی جس کےلئے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے بھیجی گئی سمری ایوان صدر کوموصول ہوگئی ، قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناو¿ عمل میں لایا جائےگا ، قائد ایوان کا انتخاب یوم آزادی کی تعطیل کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی تیرہ کوہی بلانےکاامکان ہے،دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورہ ایک دن کے لیے مو¿خر کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی سمری صدر کو بھیجی ہے اور صدر مملکت 16 اگست کو باہر جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد عمران خان حلف اٹھائیں۔

Scroll To Top