آرمی چیف ۔ بوسنین سفیر ملاقات خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیالات

راولپنڈی:۔ بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی:۔ بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیاکے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

Scroll To Top