نئی حکومت سے تعاون کی روشن مثال :پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سعودی عرب کردار ادا کرنے کو تیار

  • سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر زقرض دینے کو تیار، پیپر ورک مکمل ،انتظار صرف اور صرف عمران خان کا بطور وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھانے کا
  • فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی عرب حکومت پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم، اقدام اسلام آباد حکومت کو معاشی استحکام کی طرف بڑھاوے میں اہم پیشرفت قرار

اسلامک ڈویلپمنٹ بینکاسلام آباد( ریاض ملک سے) پاکستان نے سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض مانگا ہے جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو قرض دینے پر رضا مندی بھی ظاہر کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی درخواست کی ہے جب کہ اس سلسلے میں پیپر ورک مکمل ہو گیا ہے ہے ،بنک کو نئی حکومت کا انتظار ہے۔۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اپنے تیز ی سے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سٹاپ لگانے کے لئے پاکستان نے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق جدہ بیسڈ بنک اسلام آباد کو یہ قرض دینے کے لئے بالکل تیار ہے انتظار صرف اور صرف اس بات کا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھائیں ایک سینئر مشیر کے مطابق اس سلسلے میں تمام ضروری کاغذی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور انتظار صرف نئی حکومت کی منظوری کا ہے روزنامے کے مطابق اگرچہ یہ قرض پاکستان کے موجودہ مالیاتی گیپ کو کور نہیں کر سکے گا لیکن اس کے باوجود ایک اہم سہارے کا باعث ضرور بنے گا اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ایک سینئر آفیسر جو کہ اس قرض کے حصول کی کوششوں میں خود شامل رہے ہیں نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ اس تمام کارروائی کو سعودی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے جو پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

Scroll To Top