گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

  • سندھ میں مشترکہ اپوزیشن بنائیں گے جس میں پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم شامل ہونگی، شاہ محمود قریشی
  • ہم دکھ سکھ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اس مرحلے پر شرائط رکھنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی،پیر پگاڑا
کراچی:۔ چیئرمین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیر پگارا پریس کانفرنس کر رہے ہیں، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی ، فہمیدہ مرزا اور عارف علوی بھی نمایاں ہیں

کراچی:۔ چیئرمین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیر پگارا پریس کانفرنس کر رہے ہیں، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی ، فہمیدہ مرزا اور عارف علوی بھی نمایاں ہیں

کراچی ( الاخبار نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم ہر دکھ سکھ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ایسی ایک ملاقات آج پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مابین ہوئی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیرپگارا اور فہمیدہ مرزا سمیت متعدد رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم ہرچیزمیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ اس مرحلے پر پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔ہم ہر دکھ اور سکھ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ اس موقع ہر شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا ہے۔مینڈیٹ دینے پرکراچی کے شہریوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم،اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکی حمایت کیلئے پیرصاحب کے پاس آئے ہیں۔ مرکز،بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اتحادیوں کےساتھ ملکرحکومت بنائےگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

Scroll To Top