عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا

محمود خان

اسلام آباد(الاخبار نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کردیا۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیںذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخا کے لیے تجویز کیا تھا۔

Scroll To Top