آرمی چیف ۔روسی نائب وزیر دفاع ملاقات خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات

راولپنڈی:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومن ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومن ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی(الاخبار نیوز) روسی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی.پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل جنرل الیگزینڈر فومن نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی.ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی.روسی نائب وزیردفاع اور آرمی چیف کے درمیان باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا.اس موقع پر روسی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فوین کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی. روسی نائب وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے سدباب کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا.

Scroll To Top