شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا  اعلان کر دیااسلام آباد(الاخبار نیوز) رہنما جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا ووٹ عمران خان کو دیں گے.اس موقع پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اسپتال نہیں، تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، وہاں ترقی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےا?ئی ڈی پیزکی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے، پی ٹی ا?ئی قیادت سےبنیادی سہولتوں کی فراہمی پربات کی ہے.ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔قبل ازیں جمہوری وطن پارٹی کے رہنماشاہ زین بگٹی کی بنی گالہ آمد ہوئی، جہاں? شاہ محمودقریشی، جہانگیر ترین نے ان کا استقبال کیا.

Scroll To Top