الیکشن کمیشن:نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نوٹیفکیشنز جاری

  • کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا
  • جن امیدواروں کی کامیابی کے نتائج عدالتوں میں چیلنج کئے گئے ہیں ان کے نوٹیفکیشنز جاری نہیں کیے گئے

الیکشن کمیشن

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2018 کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ منگل کو ایک اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کے تمام نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتوں کی جانب روکے گئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔نومنتخب اراکین اسمبلی نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرادیئے ، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔8 اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے۔بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناو¿ بھی کریں گے۔یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Scroll To Top