بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںمزید 4 کشمیری نوجوان شہید

  • قابض فوج کے ایک دستے پر گشت کے دوران حملے میں میجر سمیت چار بھارتی فوجی جہنم واصل
  • نوجوانوں کو گریزکے علاقے گووند میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںمزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی قابض فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع میں گریزکے علاقے گووند میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کا رروائی کے دوران شہید کیا ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی گشت پر مامور ایک ٹیم پر حملے میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میںفوجی کارروائی جاری تھی ۔

Scroll To Top