نئے صدر کا انتخاب :الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں

  • الیکشن کمیشن کی ملک بھر کی ہائی کورٹس کو پولنگ افسران کی تعیناتی کیلئے درخواست،انتخابی شیڈول کا اعلان جلد متوقع
  • صدر ممنون حسین کی مدت نو ستمبر کو ختم ہورہی ہے ،صدراتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے

الیکشن کمیشن

اسلام آباد(الاخبار نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی تیاریاں شروع کردیں، ملک بھر کی ہائی کورٹس کو پولنگ افسران کی تعیناتی کیلئے درخواست کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد اب صدراتی انتخاب کے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں تمام ہائی کورٹس کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کی درخواست کردی گئی ہے۔صدر پاکستان ممنون حسین کے بعد ملک کا اگلا صدر کون ہوگا؟ اس کیلئے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی تیاریاں شروع کردیں، الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس سے پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کی درخواست کردی ہے انتخابی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت نو ستمبر کو ختم ہورہی ہے صدرممنون حسین اطمینان سے اپنی معیاد مکمل کرکے گھرجائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدراتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے،ممنون حسین اپنے پورے دور صدارت میں کسی تنازع میں نہیں پھنسے، البتہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے ان کی تقریر کو بہت شہرت ملی

Scroll To Top