چین کی امریکی درآمدات پر 60 ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا دھمکی

u

تجارتی جنگ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، چین نے امریکا کو خبردار کردیا (فوٹو: فائل)

بیجنگ: چین نے امریکا کی درآمدی اشیا پر 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

چینی وزارت خارجہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات کے جواب میں اتنی ہی شرح کے ساتھ امریکی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

چین نے امریکا کو اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس تجارتی جنگ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ٹیکس کے جواب میں ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف ’جیسے کو تیسا‘ کی پالیسی  اپنائے ہوئے ہیں۔

Scroll To Top