احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ سے باہر

t

گزشتہ سیزن میں احمد شہزاد نے ٹیم کی قیادت کی تھی،فوٹو: فائل

 لاہور: حبیب بینک نے ڈوپنگ میں ملوث احمد شہزاد کو قائد اعظم ٹرافی کیلیے ممکنہ اسکواڈ سے باہر کر دیا۔

گزشتہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر کا نام اس بار ممکنہ فہرست میں بھی شامل نہیں، انہیں پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کرائے جانے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران 3 مئی کو لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے کے بعد ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی تھی۔

ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت اوپنر کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔ احمد شہزاد نے اپنا جواب بورڈ کو جمع کروا دیا ہےاور کیس کی سماعت کیلیے تاریخ مقرر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

Scroll To Top