ترک صدر طیب اردگان کا عمران خان کو ٹیلیفون، جیت پر مبارکباد

  • عمران خان کی قیادت میں بننے والی آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناﺅں اور نیک خواہشات کا اظہار، دونوں رہنماﺅں کا ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق،متحدہ عرب امارات کے سفیرنے بھی عمران خان سے ملاقات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا
  • چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے فون کرنے، نیک خواہشات کے اظہار اور مبارک باد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا، متحدہ عر ب امارات کے سفیر کی آمد ، مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہار پر بھی پی ٹی آئی سربراہ کا اظہار تشکر ،ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد:۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کی قیادت میں وفد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر رہا ہے

اسلام آباد:۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کی قیادت میں وفد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر رہا ہے

اسلام آباد(الاخبار نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر فون کرکے مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق رجب طیب اردوان نے عمران خان کو فون کیا اور انتخابات میں جیتنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ترک صدر نے عمران خان اور آئندہ بننے والی حکومت کے لیے نیک تمناو¿ں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی جانب سے بھرپور گرم جوشی کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نیک خواہشات اور مبارک باد کے لیے فون کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیرنے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں الیکشن میں کامیابی پر انھیں مبارک باد دی۔

Scroll To Top