وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، پرویز خٹک

پرویزخٹکپشاور(الاخبار نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے پارٹی چیئرمین عمران خان جو فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔منتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں، میرے بارے میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

Scroll To Top