عمران خان کی کامیابی خطے کیلئے خوش آئند ہے، چینی سفیر

  • پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات میں چینی سفیر ژاﺅ جنگ کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
  • عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہونگے ، ایرانی سفیر مہدی ہنر مند دو ست، کامیابی خوش آئند ہے،عبداللہ یامین صدر مالدیپ
اسلام آباد:۔ چینی سفیر ژاﺅ جنگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات کے موقع پر تحفہ پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ چینی سفیر ژاﺅ جنگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات کے موقع پر تحفہ پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد(الاخبارنیوز +مانیٹرنگ )پاکستان میں متعین چینی سفیر ژا¶جنگ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ،جس میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور آئندہ حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامےہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے پاکستان میں چینی سفیر یا¶جنگ نے ملاقات کی ہے ،جس میں انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے ۔چینی سفیر نے ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بھی بات کی اور حکومت سازی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔چینی سفیر نے عمران خان کی کامیابی کو پورے خطے کے لئے خوش آئندہ قراردیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر مند دوست نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا ادھر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور عام انتخابات 2018ء میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کے صدر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مالدیپ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll To Top