تخت لاہور : پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل ہوگئی

  • پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا، مزید 6 آزاد ارکان کھلاڑی بن گئے، تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، 134 نشستوں کے ساتھ پوزیشن مزید مضبوط ، 15 مزید ارکان کی شمولیت جلد متوقع،ق لیگ اور چھوٹی جماعتوں کے ممبران کو ملا کر جلد 150کی اکثریت حاصل کرلیں گے ، پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گی ،فواد چوہدری
  • انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شکست تسلیم کریں،نعیم الحق،یاد رہے کہ کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت کے قیام کی راہیں پہلے ہی ہموار ہو چکی ہیں
اسلا م آباد:۔آزاد امیدوار پیر سیرالحسن اور راجہ صغیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین عمران خان کے ہمراہ فوٹو

اسلا م آباد:۔آزاد امیدوار پیر سیرالحسن اور راجہ صغیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین عمران خان کے ہمراہ فوٹو

اسلام آباد( الاخبار نیوز) دس سال بعد پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا، مزید 6 آزاد ارکان کھلاڑی بن گئے، تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، 134 نشستوں کے ساتھ پوزیشن مضبوط ہو گئی۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تیزی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب سے مزید 3 ارکان جہانگیر ترین اور رائے حسن نواز کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے اور کپتان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔نئے شامل ہونے والے ارکان میں فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور ملک عمر فاروق جبکہ مظفرگڑھ سے عبدالحئی شامل ہیں۔ اس سے قبل پی پی 46 کے آزاد امیدوار پیر سید الحسن اور پی پی 7 کے کامیاب امید وار راجہ صغیر شامل ہیں۔پی ٹی ا?ئی رہنما محمود الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت یقینی ہے۔ 15 مزید ارکان تحریکِ انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں کو مزید تیز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے رہنماءجہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نہایت ہی سرگرم نظر آرہے ہیں جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ روز چار آزاداراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور چوہدری سرور جنہوں نے گزشتہ روز آزاد امیدوار اجمل چیمہ کو منا لیا تھا جس کے بعد انہیں مزید آزاد اراکین کو منانے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 18 آزاد اراکین کی ایک دوروز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات متوقع ہے جس میں تمام 18 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔نعیم الحق نے واضح کیا کہ انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا نام لے کر کہا کہ مولانا فضل الرحمن بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شکست تسلیم کریں۔

Scroll To Top