پیپلز پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی

  • مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل اور دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت سازی کیلئے غلط روایت قائم کرنیکی مخالفت
  • سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے سینئر رہنماﺅ ں پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی قائم ،اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ میں آ کر معاملات اٹھانے پر قائل کریگی
Pic19-079 MANSEHRA: Aug 19 – PPP chairperson Bilawal Bhutto Zardari addressing the public meeting. ONLINE PHOTO

کراچی(الاخبار نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کا موقف ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن ہم اس کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ یہ تجویز ن لیگ اور پی پی پی کے قریبی سیاسی رہنما نے دی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرادری نے کہاہے کہ دھاندلی کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے سینئر رہنماﺅ ں پر 7 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی میں جس میںسید یوسف رضا گیلانی، سیدخورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بلاول ہاﺅس سے جاری کر دیا گیا ہے۔کمیٹی ان رہنماﺅں کو منانے کی کوشش کرے گی جو پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔کمیٹی اپوزیشن کے رہنماو¿ں کو پارلیمنٹ میں آنے کیلیے آمادہ کرے گی اور اس ضمن میں جلد ان سے رابطے کیے جائیں گے۔

Scroll To Top