نیب نے گزشتہ 9 ماہ میں 2 ارب 20 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے

  • کرپشن کے مختلف مقدمات میں نامزد 323 افراد کو گرفتار کیاگیا،ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 1200 سے زائد ریفرنسز دائر کیے گئے
  • عدالتوں میں دائر تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کی جائیں گی تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل مزید تیز ہوسکے،کارکردگی رپورٹ

nabنیب

اسلام آباد(الاخبار نیوز) قومی احتساب بیورو نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران کرپٹ عناصر سے 2 ارب بیس کروڑ وپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ نیب نے گزشتہ 9 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں نامزد 323 افراد کو گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق نیب نے ملک کے مختلف علاقوں میں قائم احتساب عدالتوں میں ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 1200 سے زائد ریفرنس دائر کیے جن میں سے بیشتر پر فیصلہ آچکا ہے۔کارکردگی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ریفرنسز میں نامزد افراد کو احتساب عدالتوں سے قید اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کی سزائیں سنائیں۔ نیب کے مطابق عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان سے 2 ارب 20 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عدالتوں میں دائر تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کی جائیں گی تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل مزید تیز ہوسکے۔واضح رہے کہ تین روز قبل یعنی 26 جولائی کو چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں قومی احتساب بیورو کی کارکردگی اور زیر التوا مقدمات پر بریفنگ دی گئی تھی۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں نیب کی زیرسماعت مقدمات اور احکامات پرعملدرآمدکا جائزہ بھی لیا گیا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کے سربراہ نے عدالتی احکامات پر عمل درا?مد کروانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےاحکامات پرمن و عن عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے، اس معاملے میں ادارہ کسی بھی ملازم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کرے گا۔

Scroll To Top