پارلیمنٹ میں جائیں گے، بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، بلاول بھٹو

  • شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی مگر وہ اس میں ناکام رہا، ہم انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو دیگر جماعتوں سے رابطے کر کے رپورٹ مرتب کرے گی
  • پیپلزپارٹی جمہوریت پسندجماعت ہے، ہم پارلیمنٹ جاکر اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے ، دیگر جماعتوں کو بھی مشورہ ہے کہ وہ جمہوری اور پارلیمانی فارم کو کسی صورت نہ چھوڑیں، چیئرمین پی پی پی کی پریس کانفرنس

بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، بلاول بھٹوکراچی( الاخبار نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی مگر وہ اس میں ناکام رہا، ہم انتخابات کو مسترد کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ جاکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن 2018 کو مستردکرتی ہے، اس ضمن میں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر کے رپورٹ مرتب کرے گی اور پھر ہم اگلا لائحہ عمل دیں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسندہے، ہم پارلیمنٹ جاکر اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے اور دیگر جماعتوں کو بھی مشورہ ہے کہ وہ جمہوری اور پارلیمانی فارم کو کسی صورت نہ چھوڑیں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام ہوگیا لہذا چیف الیکشن کمیشنر فوری طور پر مستعفیٰ ہوں، ہم شفاف انتخابات پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے البتہ پیپلزپارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی اور ہم بتائیں گے کہ حزب اختلاف کا کردار کیسے ادا کیا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوسلام پیش کرتاہوں، ہم نے 2013 کے مقابلے میں 2018 کے انتخابات میں بہتر کاکردگی دکھائی اور پہلے کے مقابلے میں تعداد کے حساب سے اچھی نشستیں حاصل کی۔ا?ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی پی اجلاس کی وجہ سے اےپی سی میں شرکت نہیں کرسکی، دیگر جماعتوں کے بھی الیکشن پر سخت تحفظات ہیں ہم سب سے بات کریں گے۔حلقہ این اے 246 کی نشست پر شکست کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیاری والے میرے لاڈلے ہیں ا±ن کی خدمت کرتا رہوں گا، پیپلزپارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ کا منصب دوبارہ مراد علی شاہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Scroll To Top