کرپشن اسکینڈل:ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج طلب کرلیا

  • منی لانڈرنگ کے حوالے سے دونوں کے لئے سوالنامہ تیار ،فرانزک رپورٹس کے بعد مزید تین مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
  • صدر سمٹ بینک اور تین دیگر افسران کی طلبی بعد میں ہوگی، سپریم کورٹ میں چھ اگست کو تمام ثبوت پیش کیے جائیں گے

زرداری تالپور

کراچی(الاخبار نیو) سندھ کے سب سے بڑا منی لانڈرنگ اسکیںڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے کیس سے متعلق بیانات لینے کا اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جے آئی ٹی نے اہم اجلاس کیا جس میں پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماو¿ں کو کل ہفتے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ارکان منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کریں گے۔ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فرانزک رپورٹس کے بعد مزید تین مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صدر سمٹ بینک اور تین دیگر افسران کی بعد میں طلبی ہوگی۔ سپریم کورٹ میں چھ اگست کو تمام ثبوت پیش کیےجائیں گے۔ایف آئی اے کی جے ا?ئی ٹی نے بلاول کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہےانتخابات سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں ایف ا?ئی اے حکام کی جانب سے ا?صف زرداری اور فریال تالپور طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے تھے، دونوں کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایسوسی ایٹ کے وکلائ نے ایف ا?ئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکر درخواست دی۔

Scroll To Top