پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بات چیت کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے  بات چیت کا عندیہ دے دیاکراچی(الاخبار نیوز) پیپلزپارٹی کے ترجمان اور رہنما مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔اے ا?ر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی کسی بھی جماعت سےنہیں، پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کے ساتھ بات اور کام کرنے کو تیار ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ضرورت ہوگی تو وہ ہم سے خود بات کرلے گی، الیکشن نتائج اور دھاندلی سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق بات کرنا میرے اختیار کی بات نہیں ہے۔مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کسی کا کاندھا نہیں بنے گی، ملک میں استحکام کی خاطر ا?ج بھی سب کے لیے دروازے کھولے ہوئے ہیں

Scroll To Top