ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہے، بر وقت انتخابات کا وعدہ پورا کردیا: چیف جسٹس پاکستان

  • دعا ہے ملک کو اچھی قیادت میسر آئے، اچھی قیادت ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے، ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
  • پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہار ، ووٹ ڈالنے کے فورا بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سائلین کی درخواستوں پر کارروائی

چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دعا ہے کہ ملک کو اچھی قیادت میسر آئے۔اچھی قیادت ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے۔ ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی پچپن لاکھ کے چیک ملے ہیں مگر وہ اپنے نام کی تشہیر نہیں چاہتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے چھٹی کے باوجود کام کرنے پر سپریم کورٹ کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ملکی عدالتی تاریخ میں سپریم کورٹ کے سٹاف نے چھٹی کے باوجود کام کیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنے ووٹ ڈالا۔ چیف جسٹس پاکستان نے باور کرایا کہ وقت پر انتخابات کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے این اے 130 میں گورنمنٹ ماڈل ٹاو¿ن گرلز ہائی اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا. چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے پروٹوکول پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ وہ پروٹوکول کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہیں پروٹوکول کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بھی عام شہری کی طرح اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے زور دیا کہ آج ایک بڑا دن ہے۔ قوم اپنی نمائندے کو ووٹ دے منتخب کریں اور لیڈر چنے۔ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان نے پولنگ کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ چیف جسٹس پاکستان اپنا ووٹ ڈالنے کے فورا بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ جہاں سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرح سپریم کورٹ کے جج اور سابق چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی این اے 130 میں ماڈل اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی فیملی بھی ان کے ساتھ ووٹ ڈالنے گئی۔ اعلیٰ عدلیہ کے دونوں ججز نے ایک انتخابی حلقے این اے 130 میں ووٹ ڈالا جہاں سے تحریک انصاف کے شفقت اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان میں مقابلہ ہے ۔

Scroll To Top