نئی پاکستانی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: چینی وزارتِ خارجہ

  • امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت کے دور میں سی پیک مزید تیز رفتار ترقی کرے گا،ترجمان

نئی پاکستانی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ ( الاخبار نیوز) چین کے محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترق میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، ترجمان نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کے دور میں سی پیک مزید ترقی کرے گا۔

Scroll To Top