عوام گھروں سے نکلیں ، حقِ رائے دہی جوق در جوق استعمال کریں:عمران خان

  • پہلی مرتبہ قوم کو موقع ملا ہے کہ اسٹیٹس کو کو شکست فاش سے دو چار کرے،ٹوئٹر پیغام

ناقص حکومتی پالیسیاں ، سرمایہ دار دبئی سرمایہ منتقل کرنے پر مجبور ، عمران خانلاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور ملک کے تاریخی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں پہلی مرتبہ قوم کو موقع ملا ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو شکست فاش سے دو چار کرے،یہ موقع گنوائیے گا مت۔اپنے ایک اور پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جلد سونے کی کوشش کریں تاکہ خوب تازہ دم ہو کر پوری حاضر دماغی سے انتخابی عمل پر نگاہ رکھ سکیں اور تاریخ رقم کریں۔

Scroll To Top