ناصر الملک، عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو کس شہر میں ووٹ ڈالیں گے؟

ناصر الملک، عمران خان،  شہباز شریف، بلاول بھٹواسلام آباد(الاخبار نیوز): الیکشن 2018میں عمران خان اسلام آباد میں، شہباز شریف لاہور، بلاول بھٹو لاڑکانہ میں ووٹ ڈالیں گے، الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کونسی اہم شخصیات اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گی؟ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک سوات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنا ووٹ اسلام آباد، ن لیگ کے سربراہ شہباز شریف لاہور اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنا ووٹ لاڑکانہ میں ڈالیں گے۔اس کے علاوہ آصف علی زرداری نواب شاہ، یوسف رضا گیلانی ملتان میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گوجر خان میں حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ چوہدری نثارعلی راولپنڈی اور مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں ووٹ ڈالیں گے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنویئرخالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

Scroll To Top