حنیف عباسی کے بیٹے سمیت 60 سے زائد لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

حنیف عباسی کے بیٹے  سمیت 60 سے زائد لیگی کارکنوں  کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد ( الاخبار نیوز) ایفی ڈرین کیس کی سزا کے بعد ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ، حنیف عباسی کے بیٹے سمیت 60 سے زائد لیگی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 515 میں حنیف عباسی کے بیٹے کے علاوہ سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، راجہ عثمان، فیضان شاہ، شوکت عباسی، عابد عباسی اور پچاس نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کارِ سرکار میں مداخلت، عدالت میں تھوڑ پھوڑ اور نعرہ بازی کی دفعات شامل ہیں۔

Scroll To Top