عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنیوالے روپوش،میاں صاحب جیل میں: چودھری نثار

  • فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنےو الے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، میاں صاحب کو ایسا کرنے سے بارہا منع کیا مگر انہوں نے سنی اسنی کر دی
  • بغیر ٹکٹ بیک وقت چار سیٹوں سے الیکشن انتہائی مشکل ہے مگر مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ، عوام کے تعاون سے چاروں سیٹوں سے جیت کر دکھاو¿ں گا

باپ بیٹی کا کردار سامنے لاﺅں گا، چوہدری نثار

ٹیکسلا( الاخبار نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنے والے روپوش جب کہ میاں صاحب جیل پہنچ چکے ہیں ، فوج پر تنقید کرنےو الے ملک کےخیرخواہ نہیں ہو سکتے۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ بغیر ٹکٹ بیک وقت چار سیٹوں سے الیکشن انتہائی مشکل ہے مگر مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ، عوام کے تعاون سے چاروں سیٹوں سے جیت کر دکھاو¿ں گا۔ سابق مسلم لیگی رہنما اس امر پر زور دیا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بارہا فوج اور عدلیہ کو طنز و تنقید کا نشانے بنانے سے منع کیا لیکن انہوں نے ان کی کسی بات پر عملدرآمد نہ کیا جس کے نتیجے میں وہ خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ ان کے نام نہاد ایڈوائزرز زیر زمین جا چکے ہیں۔

Scroll To Top