پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز 2019 کا شیڈول جاری

x

ور کا آغاز 5 مئی 2019 کو کارڈف میں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ٹور کا آغاز 5 مئی 2019 کو کارڈف میں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز پہلا میچ 8 مئی کو اوول، دوسرا میچ 11 مئی کو آگیز باﺅل ، تیسرا میچ 14 مئی کو برسٹول، چوتھا مقابلہ 17 مئی کو ٹرینٹ برج جبکہ آخری ایک روزہ میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی جون میں آئر لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، جس میں آئر لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ جبکہ انگلش ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز شامل تھے۔ گرین کیپس نے آئر لینڈ کے خلاف واحد میچ میں فتح حاصل کی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

Scroll To Top