25جولائی عوام نظریئے کو ووٹ دیں:ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ چور حکمران ہیں،عمران خان

  • ملک لوٹنے والوں کا یوم احتساب آن پہنچا، پانامہ لیکس والے اپنے انجام کو پہنچ چکے، اڈیالہ جیل ان کا مقدر بن چکی ، وزرات عظمی میرا حق ہے، چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے، عوام کو یکساں انصاف اور ترقی کے مواقع فراہم کریںگے
  • حکمرانوں کی کرپشن سے آج ڈالر150فیصد بڑھ چکا ہے روپے کی قیمت گر چکی ہے ملک پر قرض چڑھتا جا رہا ہے گذشتہ 10سال میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ تو ڑ دیئے ہیں،سربراہ تحریک انصاف کا پپلاں میں جلسہ عام سے خطاب
میانوالی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں

میانوالی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں

میانوالی( آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہا ہے کہ ملک پاکستان کو لوٹ کر کھانے والوں کا یوم احتساب آگیا ہے اربوں روپے ہڑپ کرنے والے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خفیہ رکھنے والے اور پانامہ لیکس والے اپنے انجام کو پہنچ گئے اڈیالہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے حکمرانوں کی کرپشن سے آج ڈالر150فیصد بڑھ چکا ہے روپے کی قیمت گر چکی ہے ملک پر قرض چڑھتا جا رہا ہے گذشتہ 10سالہ میں ن لیگ اور پپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ تو ڑ دیئے ہیں ملک کی آمدنی کم اور حکمرانوں کا خرچ زیادہ ہے کرپشن ہوگی تو آپ کا پیسہ چوری ہوگا حکمران امیر اور عوام غریب ہو رہی ہے حکمران لوٹ کھسوٹ کا پیسہ لندن اور امریکن میں محلات بنانے میں لگا رہے ہیں 2018کا الیکشن پی ٹی آئی کاہے اور وزرات عظمی میرا حق ہے چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پپلاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال پہلے 60روپے کا ڈالر تھا آج اوپن مارکیٹ میں 130روپے کا ہے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم ملکی خزانہ چوری کرتے ہیں تو یہ بلی کو خزانے کی بات ہوتی ہے نواز شریف کے دور حکومت میں بجلی ۔تیل ۔گیس ۔ اور دودھ کی قیمتیں چار سو فیصد بڑھ گئی ن لیگ والوں نے واپڈا اور ریلوے اور سٹیل ملز کو 3600ارب روپے کا نقصان پہنچایا نواز شریف اور مریم نوز کے بعد شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کی باری ہے بہت جلد یہ سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے رانا ثنا ءاللہ اور عابد شیر علی کو بھی جلد انجام تک پہنچائیں گے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پر جب بھی برا وقت آتا ہے تو ملک میں دھماکے اور دہشت گردی عروج پر پہنچ جاتی ہے ہم ووٹ کی طاقت سے دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کر دیں گے پانچ پانچ سال باریاں لینے والے اب حکومت میں نہیں آسکیں گے ملک سے غربت کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی اور مفت تعلیم اور علاج معالجہ کی ہماری اولین ترجیح ہیں مسلم لیگ ن اور پپلز پارٹی کا دور ختم ہوچکا ہے اب ہر طرف پی ٹی آئی کا راج ہی راج ہوگاپاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیںسندھ پپلز پارٹی سے اور پنجاب ن لیگ کے ہاتھوں سے جاتا رہے گا ضلع میانوالی بھر سے پی ٹی آئی دوبارہ کلین سویپ کرے گی پی ٹی آئی ٹائیگر اپنے نمائندوں کی بھر پور سپورٹ جاری رکھیں پپلز پارٹی اور ن لیگ سے کسی صورت میں اتحاد نہیں ہوگاخدانخواستہ ہماری حکومت نہیں بنتی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے اگر ان لوگوں سے اتحاد کرنا ہو تا تو الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ ہے ہم نے کے پی کے میں چار ارب میں شوکت خانم ہسپتال بنائی اور ایک ارب اٹھارہ کڑوڑ کے درخت لگائے اور انہوں نے چھانگا مانگا ،کندیاں ، راجن پور کے جنگلات تباہ کر دیئے ہم نے چالیس چھانگا مانگا کے جنگل بنائے انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو باہر نکلے اور بلے پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں

Scroll To Top