دشمن وطن عزیز کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کے درپے ہے،نعیم خالد لودھی

  • سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام ہائی برڈ وارفیئر کے بڑھتے ہوئے خطرات کے موضوع پر تقریب سے مقررین کا خطاب
اسلام آباد:۔ سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس کے مقررین ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، غلام اکبر، اشفاق گوندل، جنرل ظہیر الاسلام، لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی و دیگر

اسلام آباد:۔ سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس کے مقررین ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، غلام اکبر، اشفاق گوندل، جنرل ظہیر الاسلام، لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی و دیگر

اسلام آباد (ریاض ملک) سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز نے ہائی برڈ وارفیئر کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک جامع جنگی حکمت عملی کی تشکیل و ترتیب کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا شرکاء میں مختلف وزارتوں، مسلح افوا ج کے نمائندوں ، تھنک ٹینکس ڈپلومیٹس اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی تقریب کا آغاز مہمان خصوصی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعیم خالد لودھی کے خطاب سے ہوا انہوں نے نہ صرف ہائی برڈ وار فیئر کے مختلف پہلوﺅں پر پر تفصیل سے روشنی ڈالی بلکہ اس کے توڑ کی مختلف ٹیکنیکس کا بھی ذکر کیا، ایئر مارشل وسیم الدین نے موضوع پر نہایت مدلل پریذنٹیشن دی۔ انہوںنے گرے زون ٹیکنیکس کے استعمال بارے سامعین کو تفصیل سے آگاہ کیا اوربتایا کہ اس جنگ کا اصل مقصد وطن عزیز کو بین الاقوامی سطح پر پروپیگنڈے کے ذریعے تنہا کرنا اور قومی یکجہتی و اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے اس موقع پر سنٹر کے سینئر ایگزیکٹو ممبر غلام اکبر نے حاضرین کو ملک دشمن خیالات کے فروغ میں میڈیا کے کردار بارے آگاہ کیا انہوںنے بتایا کہ دشمن وطن عزیز کے عوام کی پہچان کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے اور اس سلسلے میں میڈیا اورجمہوریت دو ہتھیار اس کے زیر استعمال ہیں۔ امجد مجید(سفیر) نے حاضرین کو بھارتی ہتھکنڈوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دشمن کے ہتھکنڈوں کو سمجھیں ار ان کو ناکام بنانے کے لئے سرجوڑ کر بیٹھیں، ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے ہائی برڈ وار فیئر میں اقتصادی تعاون کے دور رس اثرات سے سامعین کو آگاہی دی۔ تقریب سے اشفاق گوندل ، عبدالباسط، فوزیہ ثنا نے بھی خطاب کیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے سامعین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل کی قومی سلامتی پالیسی میں ہائی برڈ وار فیئر کے توڑ کی ٹیکنیکس کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے انہوں نے اس موقع پر سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز کی وطن عزیز کی برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور اس کے استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

Scroll To Top