تازہ ترین سروے:پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن پر سبقت حاصل ہے ،بر طانوی اخبار

پی ٹی آئیPTIلندن: ( مانیٹرنگ) برطانوی اخبار دی گارڈین نے لکھا ہے کہ عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی تازہ سروے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے آگے ہے۔اخبار نے یہ بھی لکھا ہے ان کی گرفتاری سے جوش سے عاری انتخابی مہم میں جان پڑ گئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جمعہ کو یورپی الیکشن مانیٹرز کو ملک بھر میں تعیناتی کی اجازت ملی ہے اور عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی تازہ سروے میں پی ایم ایل سے قدرے آگے ہے۔قطر کے معروف میڈیا ہاو¿س الجزیرہ کی آن لائن پر شائع خبر میں کہا گیا ہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات سے قبل سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی گرفتاری ان کی پارٹی پی ایم ایل (این) کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

Scroll To Top