پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ، سراج الحق

  • بلاول کا اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، بہت سے لوگ رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں
  • 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا،غریب کی طاقت سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

سراج الحق

اسلام آباد (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ، بلاول کے اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، چاہتے ہیں ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔بلاول بھٹو کے اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا،غریب کی طاقت سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کےلئے اہم اعلان کرینگے متحدہ مجلس عمل ایک اتحاد ہے ، ہم مستقبل کا روشن پروگرام دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو الیکشن میں میڈی کو ازاد اور بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 25 سالوں سے محروم اور مکینوں کو یر غمال بنائے رکھا گیا اب ایسا نہیں ہو گا عالمی سازشوں کو شکست دینگے اب قوم ماموں ،چاچوں کی بجائے اسلامی نظام کو ترجیحی دیگی۔

Scroll To Top