ٹوئیٹرکالم۔۔۔

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو

غلام اکبر۔۔۔

اے قوم تمہاری بحرانوں بھری تاریخ میں کئی بار تمہارے سامنے آیا۔تم نے میری آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالیں مگر پھر تم نے اپنے عیار لیڈروں کی باتوں میں آکر منہ موڑ لیا اور میں مایوس ہو کر واپس لوٹ گیا۔اب پھر میری آنکھوں میں تمھاری آنکھیں ہیں اب مجھے مایوس نہ کرنا۔میرا نام انقلاب ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو چینل اس قومی مجرم کی پریس کانفرنس لائیو دکھارہے ہیں اور اسے قوم کے سامنے ایک ہیرو کے طور پر پیش ہونے کا موقع دے رہے ہیں وہ بھی قوم کے خلاف ایک سنگین جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔صرف چند ٹکوں کی خاطر؟۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان دو ٹکڑے اس لئے ہوا نواز شریف کہ انتخابات سے پہلے اگرتلہ سازش کے مرکزی مجرم مجیب کو پھانسی پر نہیں لٹکایا گیا۔پاکستان کو ایوب خان کے خلاف تحریک چلانے والوں کے پیچھے کام کرنے والی قوتوں نے توڑا۔آج وہ قوتیں پھر سرگرم عمل ہیں۔مگر تم پنجاب کے شیخ مجیب نہیں بنوگے مودی کے پارٹنر۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جنگ اقبال ؒو جناح ؒ کے پاکستان اور میاں و مودی کے پاکستان کے درمیان ہے. یہ جنگ اس بیانیے کہ” وہ بھی آلوکھاتے ہیں اور ہم بھی آلوکھاتے ہیں” اور اس بیانیے کے درمیان ہے کہ وہ گائے کی پوجا کرتے ہیں اور ہم گائے ذبح کر کے کھاتے ہیں۔کون جیتے گا راجکماری جی؟۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جھوٹا ملت فروش اپنے دوسرے دور وزارت عظمی میں ڈیڑھ برس تک اس بات کے لئے راہ ہموار کرتا رہا کہ پاکستان سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرکے اپنا ایٹمی پروگرام بند کرے اور دنیا میں سرخرو ہوجائے۔فوج اور محب وطن قوتوں نے اس سازش کو ناکام بنادیا آج وہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا دعویدار ہے!!!
۔۔۔۔۔۔۔
مجھے صرف اس بات سے دلچسپی ہے کہ خون صرف غداروں کا بہے۔وہ بدبخت جو پیسے کی خاطر مادروطن کی حرمت مفاد اور آن بیچتے ہیں زندہ رہنے کا حق نہیں رکھتے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
یہ کوئی نئی خبر نہیں کہ نواز میڈیا اور میڈیا والوں پر بہت پیسہ خرچ کر رہا ہے۔میں میاں کو جانتا ہوں وہ اپنی جیب سے ایک پائی خرچ کرنے والا آدمی نہیں۔یہ سارا پیسہ وہاں سے آ رہا ہے جہاں سے کلبھوشن یادیو کو آتا تھا۔ویسے میاں صاحب کی رسائی ڈالروں تک بھی ہے۔شاید بہت زیادہ ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کیپٹن صفدر گھر سے باہر شیر ہوتے ہیں اور گھرکے اندر کبھی بلی اور کبھی چوہا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top