منی لانڈرنگ معروف بینکر حسین لوائی اسلام آباد منتقل

معروف بینکر حسین لوائی

اسلام آباد(الاخبار نیوز) منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار معروف بینکر حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں ان سے اعلیٰ حکام مزید تفتیش کریں گے۔کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسٹیٹ بینک سرکل میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اب انہیں اسلام ا?باد منتقل کردیا گیا ہے۔سابق صدر ا?صف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے حسین لوائی نے کچھ سوالوں کے جواب دیے اور کچھ کے لیے وقت مانگ لیا۔ایف ا?ئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کو جمعرات کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور اب تک کی تفتیش سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حسین لوائی کو شام چار بجے قومی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد لے کر جایا گیا۔ حسین لوائی ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد گئے ہیں جہاں اسلام اباد میں اعلیٰ حکام ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کریں گے

Scroll To Top