رکنے والے نہیں ،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ، آرمی چیف

  • ان دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ،ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

”ریڈ کارپٹ بچھائیے،جنرل باجوہ کو بلائیے“: سابق سربراہ را

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رکنے والے نہیں دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں، ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

Scroll To Top