نوازشریف اورمریم نواز کو طیارے ہی میں گرفتار کر لیا جائے گا، انتظامات مکمل

  • باپ بیٹی کی لاہور ائیرپورٹ آمد پر فوری گرفتاری، نیب کو حوالگی اور بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کرنیکا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

نوازشریف اورمریم نواز کو طیارے ہی میں گرفتار کر لیا جائے گا، انتظامات مکمل

اسلام آباد( الاخبار نیوز)لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے نوازشریف اورمریم نواز کو طیارے ہی میں گرفتار کر لیا جائے گا، نگراں وزیر اطلاعات لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے۔ نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے باہر کسی کو امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی ، ڈپٹی چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاھور ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ،لاہور ائیرپورٹ کی سیکورٹی کہ زمہ داری نگران صوبائی حکومت کرے گا ،ائیرپورٹ پر اترتے ہی امیگریشن حکام دونوں کو گرفتار کرکے نیب حکام کے حوالے کرینگے ۔ذرائع نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سیکورٹی کے حالات دیکھ کر نواز شریف اور مریم کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگا،اگر سیکورٹی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر اڈیالہ جیل میں بھی جج سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ دریں اثناءنواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا. پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے متعلق پنجاب کی نگراں حکومت نے اہم اقدامات کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور ایئرپورٹ حدود میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں پانچ سے زائد افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلے کے تحت پنجاب حکومت دفعہ144پرعملدرآمد کیلئے رینجرز کی مدد بھی طلب کرسکتی ہے۔

Scroll To Top