منی لانڈرنگ از خود نوٹس کیس تحریری حکم جاری: آصف زرداری اور فریال تالپور 12جولائی کو سپریم کورٹ طلب

  • آصف زرداری ، فریال تالپور،انور مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، نصیرعبداللہ لوٹھا، محمد اقبال خان نوری، محمد اشرف، محمد اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید، قاسم علی اور اعظم وزیر خان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم
  • جن لوگوں کے جعلی اکاﺅنٹس کھولے گئے ان میں طارق سلطان، ارم عقیل، محمداشرف، اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید اور قاسم علی کے نام بھی شامل،آئی جی پی سندھ کو تمام افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، چیئرمین نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر بھی طلب

زرداری تالپور

اسلام آبا د (الاخبار نیوز)جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا گیا، عدالت عظمٰی نے ازخود نوٹس کیس میں تحریری حکم جاری کردیا۔سپریم کورٹ کے حکم میں ان ناموں کی تفصیل شامل ہے جن کے جعلی اکاو¿نٹ کھولے گئے۔ جن کے نام پر جعلی اکاو¿نٹ کھولے گئے ان میں طارق سلطان، ارم عقیل، محمداشرف، اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید اور قاسم علی کے نام بھی شامل ہیں۔تحریری حکم میں اکاو¿نٹس میں رقم جمع کرانے والی 15 کمپنیوں/ کاروباری گروپس کے نام بھی شامل ہیں۔ ان میں سجوال ایگرو فارم، ٹنڈوالہ یار شوگر ملز، ایگرو فارم ٹھٹھہ، عمیر ایسوسی ایٹس، رائل انٹرنیشنل، اقبال میٹلز، لاجسٹک ٹریڈنگ، لکی انٹرنیشنل، اے ون انٹر نیشنل، سردار محمد اشرف، حاجی مرید اکبر،اومنی گروپ و دیگر شامل ہیں۔تحریری حکم میں اکاو¿نٹس سے فائدہ اٹھانے والے 13 گروپس کے نام بھی شامل ہیں جن میں نصیرعبداللہ لوٹھا، انصاری شوگر ملز، اومنی پولیمار پیکجز، پاکستان ایتھنل، چیمبر شوگر ملز، ایگرو فارمز ٹھٹھہ شامل ہیں۔آصف زرداری، فریال تالپور، پرتھینم ،اے ون انٹرنیشنل، لکی انٹرنیشنل، لاجسٹک ٹریڈنگ، رائل انٹرنیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹس بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں فوجداری مقدمات دائر ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے انور مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، نصیرعبداللہ لوٹھا، محمد اقبال خان نوری، محمد اشرف، محمد اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید، قاسم علی اور اعظم وزیر خان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دیا ہے۔یونائٹیڈ بینک، سمٹ بینک اور سندھ بینک کے سی ای اوز اور صدور کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت 6 مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں سمٹ بینک کے اسٹیٹ بینک کے پاس جمع 7 ارب روپے منجمد کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کو تمام افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب، چیئرمین ایس ای سی پی اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی 12 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔دریں اثناء اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق 29 مشتبہ بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے 35 ارب روپے بیرون ملک بھجوانے کے زیر سماعت کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے پابندی عدالتی ہدایات کی روشنی میں عائد کی جس کے بعد تمام زمینی اور فضائی امیگریشن پوائنٹس پر ایف آئی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا۔

Scroll To Top