غلام اکبر ٹوئیٹر پر!

کوئی ہے ایسا صاحب ِ ہوش جو جا کر میاں صاحب کو سمجھائے کہ انہیں سزا کیوں ہوئی ہے ؟؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔
زرداری صاحب نے کہا ہے کہ سزا کا نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ زرداری صاحب اگر آپ کو بھی پانامہ ہو گیا تو سیاسی فائدہ آپ کو بھی ہو جائےگا!!!اس قوم کی بقا آپ دونوں کے سیاسی فائدے میں ہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان نے کرپشن کے خلاف ایک تاریخی جنگ جیتی ہے۔انہیں اس جیت کا یقین ہمیشہ سے تھا۔ Khan Congratulations
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکو راج ختم شہباز شریف ۔۔۔آپ جتنا مرضی چیخیں!!!
۔۔۔۔۔۔۔
ثابت ہو گیا کہ محمد کا خدا پاکستان سے نہیں روٹھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
آج مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوءباک نہیں کہ آج کے دن کو یعنی 6 جولائی 2018 کو میں اپنی۲۹ سالہ جدوجہدکے کا میاب اختتام کا دن سمجھتا ہوں۔میں پہلے محترمہ بےنظیر کے اور پھر عمران خان کے قریب گیا ہی اس لئے تھا کہ میں میاں نواز شریف کو “ شامت اعمال ما “ سمجھنے لگا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
وہ میڈیا کہاں ہے جو بقول نواز شریف آزاد نہیں؟ میں نے تو ہر ٹی وی چینل پر میاں صاحب کی عدلیہ مخالف فوج مخالف اور پاکستان دشمن پریس کانفرنس سنی اور دیکھی ہے. اتنا آزاد میڈیااور کہاں اور کس ملک میں ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز آپ پہلے بھی بھاگے تھے اب پھر بھاگ رہے ہی۔ یہ قوم بے وقوف نہیں آپ بے وقوف ہیں ساتھ ہی بے رحم بھی۔آپ مکافات عمل سے بچنے کے لئے اپنی بیوی کی بیماری کو استعمال کرنے سےبھی دریغ نہیں کر رہے۔آپ اربوں روپے بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ پر صرف کر رہے ہیں۔شرم کریں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کا مستقبل اور وجود ڈیموں کی تعمیر سے منسلک ہے۔انشااللہ آنے والے دور میں بہت سارے ڈیم بنیں گے۔ان میں وہ ڈیم بھی شامل ہو گا چس کی تعمیر کو رکوانے کے لئے بھارت نے ہمارے ملک میں علاقائی سیاست کو فروغ دینے والے عناصر پر ارب ہا روپے انویسٹ کئے ہیں۔اس ڈیم کا نام جناح ڈیم ہو گا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
اگلی قیادت کون سی سامنے آتی ہے اس کا علم خدا کو ہے۔مگر اس ملک کا بھلا چاہنے اور سوچنے والوں کو بارگاہ ایزدی میں یہ دعا شب و روز کرنی چاہیے کہ پھر کبھی اس ملک کی تقدیر ایک خاندان کے ہاتھوں میں نہ جائے اور کوئی ایسا حکمران اس پر مسلط نہ ہو جس کی جائیدادیں اور بینک اکاو¿نٹ باہر ہوں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ نون کے منشور کے مطابق زبردست عدالتی اصلاحات کی جائینگی۔مریم اورنگزیب با لکل ایسا ہی ہوگا۔جج کا عہدہ ہی ختم کر دیا جائے گا۔خس کم جہاں پاک۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
لوگ بڑے بد بخت ہیں کہ بیگم صاحبہ کے بارے میں ہمارے کسی بھی بیان کا انہیں یقین نہیں آرہا،حا لانکہ اب تو خود ہمیں بھی یقین آنے لگا ہے کہ ہم ٹھیک کہہ رہے ہیں۔اللہ ان حاسد بدخواہوں کا ستیاناس کرے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
تم لوگوں کا کیا بنے گا احمقو جب میں پھر وزیر اعظم کاسیکرٹری بن کر آ گیا؟
تب آپ کی باری ہو گی سر جی۔آج باری ہماری ہےذرا مرغا بن کردکھائیں جیسے آپ سر تسلیم پوری طرح کم نہ کرنے والوں کو بنایا کرتے تھے پلیز مرغا نہ بنائیں شیر تھا بلی بن جاتا ہوں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top