ن لیگ ڈکٹےٹر شپ کی پےداوار ہے، نوا زشرےف عوام کی کو نظروں سے گرچکے، شیخ رشید

  • 25 جولائی کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثرےت سے جےتےں گے

shakhu
راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثرےت سے جےتےں گے۔ آرمی چےف سے آرمی کے علاقے جنرل کالونی اور عسکری الےون مےں مہم چلا نے کی درخواست کی ہے، اس وقت پانی حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہو اہے۔ اسی کو الےکشن مہم کا حصہ بنا¶ں گا۔ مسلم لےگ ن ڈکٹےٹر شپ کی پےداوار ہے۔ عوام نے نوا زشرےف کو نظروں سے گرا دےا ہے۔ راولپنڈی ڈوےژن مےں تحرےک انصاف کی پوزےشن مستحکم ہے ۔ صاف شفاف الےکشن ہونا چاہئے۔ عمران خان کو بتاےا ہے کہ ہمےں حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹےوں کے ووٹ کی ضرورت ہو گی گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر وےو دےتے ہوئے شےخ رشےد احمد کا کہنا تھا کہ قلم دوات راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری ووٹوں سے جےتےں گے۔ آرمی چےف سے جنرل کالونی اور عسکری کالونی مےںکمپےن چلانے کی درخواست کی ہے۔ اس وقت حلقے مےں پانی نہےںہے قےامت کا سماں ہے مسجدوںمےںوضو کرنے اور مردے کو غسل دےنے کا پانی نہےں ہے اس دفعہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کی مہم چلاں گا روزانہ مےرے حلقے کو 29 ہزار گےلن پانی چاہئے۔ انہوں نے مزےد کہا ہے کہ مسلم لےگ ن جی اےچ کےو کے 4 نمبر گےٹ کی پےداوار ہے حمےد گل ےونےفارم مےںٹکٹ دےتے تھے۔ اب ن لےگ کو نظر آ رہا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل گےا ہے۔ نوا زشرےف کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگےں گے۔ شےخ رشےد کا مزےد کہنا ہے کہ ےہاں راولپنڈی مےںعمران خان کی پوزےشن اچھی ہے بھر پور کوشش ہے کہ آئندہ حکومت عمران خان کی ہو۔ ووٹر کی سوچ ہوتی ہے کہ ووٹر نے نواز شرےف کو نظروں سے گرا دےا۔ 22 اور 23 جولائی کو لےاقت باغ مےں بڑا جلسہ کرےں گے۔ راولپنڈی ڈوےژن مےں تحرےک انصاف کی پوزےشن مستحکم الےکشن شفاف ہونا چاہئے ےہ فوج کی عزت کا مسئلہ ہے فوج الےکشن کے دن پولنگ اسٹےشن کے اندر اور باہر بےلت بکس کے ساتھ بھی ہو گی۔ انہوںنے مزےدکہا ہے کہ عمران خان ےہ بات ماننے کو تےار نہےں ہے کہ ہمےں حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹےوں کے ووٹ کی بھی ضرورت ہو گی۔ مےں واحد سےاستدان ہوں جو گزشتہ 30 سال سے اپنے حلقے مےں رہ رہا ہوں۔

Scroll To Top