کون کس کے مدمقابل ہے؟ امیدواران کی حتمی فہرست سامنے آگئی

  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے کوائف بشمول حلقے، سیاسی وابستگیاں، انتخابی نشانات کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیں
  • قومی و صوبائی 849 حلقوں سے 12 ہزار کے قریب امیدوار عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 3675 صوبائی کے لیے 8895 شامل ہیں

الیکشن کمیشن

اسلام آباد(الاخبار نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 میں قومی و صوبائی نشستوں پر حصہ لینے والے تمام صوبوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے کوائف نام، بمعہ حلقہ، سیاسی وابستگی، انتخابی نشان والے فارم 33 کو ویب سائٹ پر جاری کی ساتھ ہی چاروں صوبائی الیکشن کمیشنز کو بھی امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دیا ای سی پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک بھر قومی و صوبائی 849 حلقوں سے 12 ہزار کے قریب عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 675 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ صوبائی کے لیے 8 ہزار 895 امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رحیم یار خان، لاہور اور راجن پور سے حصہ لینے والے امیدواروں کے فارم ابھی ویب سائٹ پر نہیں شیئر کیے، البتہ جو فہرست سامنے آئی ا±س میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ آزاد امیدواروں کی تعداد ہے۔

Scroll To Top