غلام اکبر ٹوئیٹر کالم

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو@akbar62
02-07-2018

ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔۔۔ اور سوشل میڈیا میں ” ٹوئیٹر“ نے ” فیس بک“ کے ساتھ ساتھ مرکزی حیثیت اختیار کرلی ہے۔۔۔ بڑے بڑے لیڈر اپنی سوچ اور اپنے فیصلوں کو عوام۔۔۔ بلکہ د±نیا تک پہنچانے کے لئے ” ٹوئیٹر‘ ‘ کا استعمال کررہے ہیں۔۔۔ اس کالم کے ذریعے ہفتہ میں دو مرتبہ میرے ٹویٹس قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔۔۔ ٹویٹ محدود الفاظ میں بات کرنے کا میڈیم ہے۔۔۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہر ٹویٹ ایک مختصر کالم ہوتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈہ ہونا چاہئے اور ہے میاں مودی بھائی بھائی کی سیا ست کا مکمل طور پر قلع قمع ہونا چاہئے۔خواہ اس کے لئے کیسے ہی اقدامات کیوں نہ کرنا پڑے۔کوئی بھی حق یا نظریہ پاکستان سے بڑا نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے پہلے نگران حکومت نے عوام کو کیوں نہیں بتایا کہ نون لیگی حکومت کے ہاتھوں ملکی معیشت کس قدر بری طرح تباہ ہوئی؟ قوم وزیر اعظم ناصرالملک کے منہ سے سچ سننا چاہتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوٹو سیشنز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانا شریفین کا تیر بہدف نسخہ تھا مگر جھوٹ کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوا کرتی. آج جھوٹ کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹا ہے۔پاکستان کا بیرونی قرضہ نوے ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔اس کا بڑا حصہ شریفیین اور ان کے حواریوں کے خفیہ خزانوں میں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف نے کلام پاک پر قسم کھائی ہے کہ وہ کبھی پانامہ نہیں گئے۔سراسر تہمت ہے۔ہمیں مان لینا چاہیے۔یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ پانامہ ان کے پاس آئی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ن لیگ کو اتنی بڑی تعداد میں ووٹ پڑیں گے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ممالک یعنی نیپال سکم بھوٹان افغانستان اور ایران وغیرہ میں بھی نواز شریف کی حکومت قائم ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اطلاع کے مطابق وینٹی لیٹر کچھ دیر کے لئے ہٹا کر کھانا کھایا گیا ایک دوسرے کی مزاج پرسی ہوئی پھر وینٹی لیٹر پر واپسی ہو گئی، دوسری اطلاع کے مطابق وینٹی لیٹر 24 یا پھر 26 جولائی کو ہٹایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مریم صاحبہ نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ نااہلیاں ہونگی نون لیگ اسی قدر زیادہ کامیاب ہو گی۔شاید اسی لئے میاں صاحب نے سب سے پہلے خود کو نا اہل کرایا۔اب مریم صاحبہ کی خواہش تھی کہ انہیں نا اہل کر دیا جائے تاکہ وہ 125 اور127 کے چکر میں نہ پڑیں اور انتخاب لڑے بغیر کامیاب قرار پائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top