روس نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

v

ایونٹ سے جرمنی، ارجنٹائن اور پرتگال کے بعد گولڈن ٹرافی کی چوتھی مضبوط ٹیم اسپین بھی رخصت ہوگئی . فوٹو : رائیٹرز

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں روس نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

روس نے پنالٹی شوٹس پر اسپین کو ناک آؤٹ کردیا، ٹائٹل کے خواب دیکھنے والی اسپینش ٹیم کو میزبان سائیڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی، مقررہ و اضافی وقت میں 1-1 گول سے برابر رہنے والے مقابلے میں روسی ٹیم نے پنالٹیز پر 3-4 سے میدان مارلیا، کوارٹر فائنل میں جگہ بھی پکی ہوگئی۔

کپتان گول کیپر آئیگور اکنفیف پورے میچ کے دوران چٹان بنے رہے، حریف سائیڈ کو واحد گول کا تحفہ بھی سرگئی اگناشے ویچ نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر دیا، سویت یونین ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار لاسٹ 8 میں جگہ بنائی۔ رواں ایونٹ سے جرمنی، ارجنٹائن اور پرتگال کے بعد گولڈن ٹرافی کی چوتھی مضبوط ٹیم اسپین بھی رخصت ہوگئی۔

Scroll To Top