امریکا کے مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

h

فائرنگ کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

ایناپولیس: امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

Scroll To Top