آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل ‘فواد حسن فواد پھر نیب کے سامنے پیش ہونے میں ناکام

  • سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نو بار طلب کیے جانے پر صرف تین مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوئے ‘ صورتحال چیئرمین نیب کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ
  • پیراگون سٹی کیس‘ خواجہ سلمان رفیق دوسری بار پیش ہونے پر سیخ پا‘ ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد روانگی کی اجازت

فواد حسن فواد

لاہور (الاخبار نیوز) سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون سٹی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں کے لوگوں کے بھی نیب میں کیسز ہیں ان کو کیوں نہیں بلایا جاتا؟قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے پیراگون سٹی کیس میں طلب کیے جانے پر خواجہ سلمان رفیق دوسری بار پیش ہوئے اور ڈیڑھ گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرایا ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں انہیں اور ان کے بھائی کو بار بار نیب میں بلایا جا رہا ہے۔ ہم الیکشن بھی لڑیں گے اور نیب کی محبتیں بھی سمیٹیں گے۔ شفاف الیکشن کیلئے سب کو کھلا میدان ملنا چاہیے۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اہم لیڈروں کے بھی نیب میں کیسز ہیں لیکن نیب میں صرف مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو ہی طلب کیا جا رہا ہے دوسری جانب آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ فواد حسن فواد نو بار طلب کیے جانے پر صرف تین مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چئیرمین نیب کو بھی رپورٹ بھجوائی جائے گی۔

Scroll To Top