این اے53: عمران خان، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلا لئی، سردار مہتاب عباسی کے کاغذات کی نامزدگی منظور

  • کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق ‘این’ کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پر مسترد کیے گئے،امیدواراپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے
  • این اے 1چترال سے پرویز مشرف ، این اے 245سے فاروق ستار اور این اے 242 خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

این اے53: عمران خان، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلا لئی، سردار مہتاب عباسی کے کاغذات کی نامزدگی منظور

اسلام آباد(الاخبار نیوز) عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلاءکی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا گیا۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق ‘این’ کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پر مسترد کیے گئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق چاروں امیدواروں نے اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات نہیں دی تھیں۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے آج ریٹرننگ افسر کے سامنے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں، جس پر یقین نہیں کیا جاسکتا اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد امیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ سیتا وائٹ کیس سے متعلق امریکی عدالت کے ایک فیصلے کو سامنے لایا، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کے باپ کا نام کہاں لکھا گیا؟ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات میں شامل حلف نامے میں یہ نہیں پتہ کہ کون سا عمران خان ہے، یہ حلف نامہ 18 نومبر 2004 کو لاہور میں تیار کیا گیا اور 19 نومبر کو یہ کاغذ ا±ڑ کر امریکی عدالت میں پہنچ گیا جبکہ ا±س وقت پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست فلائٹ بھی نہیں جاتی تھی۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کاغذات سے یکسر انکار بھی نہیں کیا گیا، جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کل ہم نے ان کاغذات کو مسترد کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔ ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ون چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن کے این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کردیے۔ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

Scroll To Top