صارفین کو دھوکا دینے پر ایپل کمپنی پر 9 ملین ڈالر جرمانہ

v

عدالت نے موبائل فون کمپنی پر 9 ملین آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ فوٹو : فائل

سڈنی: آسٹریلوی عدالت نے معروف موبائل کمپنی ایپل پر صارفین کو دھوکا دینے کے جرم میں 9 ملین آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے معروف موبائل فون کمپنی ایپل پر آئی فونز اور آئی پیڈز میں پیدا ہونے والی خرابی کی درستگی سمیت دیگر خدمات فراہم کرنے کے اختیارات صارفین کو آگاہ کیے بغیر ہی تھرڈ پارٹی کو تفویض کرنے پر 9 ملین آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ آسٹریلیا میں صارفین کی ایک نجی تنظیم کی جانب سے ایپل کمپنی پرعدالت میں کیس داخل کیا گیا تھا۔

ایپل کے ترجمان نے آئی فونز اور آئی پیڈز کے وارنٹی کلیم، فون کی تبدیلی اور دیگر خرابیوں کی درستگی کے سلسلے میں 275 صارفین کو گمراہ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی غلطی ہے جس میں کمپنی کی بدنیتی یا صارفین کو دھوکا دینے کی خواہش شامل نہیں ایپل کے لیے صارفین کا اعتماد پہلی ترجیح ہے۔

Scroll To Top