شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے: چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز تبدیل

  • اکبر حسین درانی چیف سیکرٹری پنجاب،اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری سندھ ،نویدکامران بلوچ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور اختر نذیر چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات ، امجد جاوید سلیمی آ ئی جی سندھ ، ڈاکٹر کلیم امام آئی جی پنجاب ، محمد طاہر آئی جی خیبرپختونخوا اورمحسن حسن بٹ آئی جی بلوچستان تعینات
  • جان محمد آئی جی اسلام آبادجودت ایاز چیف کمشنر اسلام آباد مقرر، ا علیٰ سطحی تقرریاں و تبادلوں کا فیصلہ نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے درمیان بدھ کوہونے والی اہم ملاقات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطالبے پر کیا گیا

چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز تبدیلاسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے شفاف ،آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ کااجلاس نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کی صدارت میں ہوا جس میں بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔تقرریاں اورتبادلے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد کئے گئے ۔الیکشن سے قبل بیوروکریسی میں ا علیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں میں چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو تبدیل کردیا گیا۔ بیورو کریسی میں ا علیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی چیف سیکرٹری پنجاب،اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری سندھ ، نویدکامران بلوچ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور اختر نذیر چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کئے گئے ہیں،جبکہ وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں آئی جی پولیس کی تعیناتیوں کی بھی منظور ی دید ی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی ) پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی لگانے کی منظوری دی گئی ، امجد سلیمی اس وقت موٹروے پولیس سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ پنجاب میں عارف نواز کی جگہ ڈاکٹر کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا گیا ۔خیبرپختونخوا میں صلاح الدین محسود کا تبادلہ کرکے محمد طاہر کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ۔ جب کہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی جگہ محسن بٹ کو پولیس سربراہ لگایا گیا ۔اس کے علاوہ جودت ایاز کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا چیف کمشنر تعینات کیا گیا اور جان محمد کو آئی جی اسلام آباد لگایا گیا ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق بیورو کریسی میں ا علیٰ سطح پر تقررو تبادلوں کا فیصلہ نگران وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے درمیان بدھ کوہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔

Scroll To Top