مریم نواز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کی وہ اہل نہیں، چوہدری نثار

  • ن لیگ کے غدار پرویز رشید جیسے وہ لوگ ہیں جو کسی اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر نہ اترنے کے باوجود بھی چاچے، مامے بنے بیٹھے ہیں
  • پرویز رشید وہ شخص ہیں جن کے ذاتی اور اخلاقی حوالے سے کرتوت منظرِ عام پر آ جائیں تو پارٹی کے ہر کارکن کا سر شرم سے جھک جائے، ترجمان چوہدری نثار

چوہدری نثارنے چپ کاروزہ توڑ دیا

اسلام ٓباد( آن لائن )مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر نوازشریف ، شہبازشریف اور مریم نواز پر پھٹ پڑے۔ چک بیلی خان روڈ حرکہ کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری علی خان نے کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے ذیادہ مشکل ہیں کارکنوں کو ذیادہ محنت کی ضرورت ہے،1988 میں جب بی بی کی حکومت تھی تو میاں صاحب کو عورت کی حکومت قبول نہ تھی اور آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمانڈ اپنی بیٹی کو دے رہے ہیںوہ اس قابل نہیں،میرا میاں صاحب سے اسی بات پہ ٹکرا ﺅرہا کہ میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم کا مخالف تھا،میں آج بھی ثابت قدم ہوں،نون لیگ کے ٹکٹ کا حلقہ میں ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے کبھی حلقہ میں کوئی کام ہی نہیں کیا،عید کے فورا بعد بروز سوموار چکری کے مقام پر جلسہ کر کے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کروں گا ،یہ میری نجی میٹنگ ہے اس میں نہ تو میڈیا مدعو ہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی کام ہے۔ ادھر سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے غدار وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ایک نظریاتی جماعت پر لادینی اور سیکولر نظریہ مسلط کیا۔ پرویز رشید کے ذاتی کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سب کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے غدار وہ لوگ ہیں، جنہوں نے پارٹی کو ایک سیاسی اور جمہوری عمل سے ہٹا کر ایک فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے غدار پرویز رشید جیسے وہ لوگ ہیں جو کسی اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر نہ اترنے کے باوجود بھی ن لیگ کے چاچے، مامے بنے بیٹھے ہیں۔

Scroll To Top